مَاشَاءَ اللّٰہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
Slide
Slide
Slide
Slide
Slide
Slide

اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ

Haji Shabbir Ahmed Shigri

CEO Noor Productions | Senior Journalist

مَا شَآءَ اللّٰهُۙ - لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِۚ

Haji Shabbir Ahmed Shigri

حاجی شبیر احمد شگری

International Journalist | Cultural Expert | Peace Ambassador

خادمِ غازی عباس علمدار علیہ السلامخادمِ امام رضا علیہ السلام

بانی اور سرپرست

نور القرآن پراجیکٹ

World's First Visual Quran

نور پروڈکشنز

Islamic Media Network

انجمن دوستی پاک ایران

Friendship Association

پاک ایران ویب سائٹ

Web Portal (Urdu/Farsi)

ٹریڈ اینڈ کلچر فیڈریشن

Federation of Culture & Trade

بانی: پاک ایران ٹورزم

First Time in Pakistan

آپارات چینل (فارسی)

Temporarily Unavailable

طفلانِ نور چینل

Kids Entertainment Channel

سفرِ نور: کوہساروں سے میناروں تک

(ایک عہد، ایک تاریخ، ایک داستان)

پیش لفظ: حیات، جہدِ مسلسل کا استعارہ
زندگی محض سانسوں کی آمد و رفت یا دنوں کے بیت جانے کا نام نہیں، بلکہ یہ تو ایک ایسا طویل، صبر آزما اور پُر مشقت سفر ہے جو انسان کو کچے راستوں کی دھول سے اٹھا کر تجربات کی بھٹی میں کندن بنا دیتا ہے۔ میری پیشہ ورانہ زندگی کا یہ سفر نصف صدی کے وسیع و عریض محیط پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ پچاس برس محض ہندسوں کی کہانی نہیں ہے، بلکہ یہ لمحہ بہ لمحہ کی وہ ریاضتیں ہیں جس میں، میں نے اپنی ذات کو فراموش کر کے خود کو دین، دنیا اور مخلوقِ خدا کی بھلائی کے لیے وقف کر رکھا ہے۔

بابِ اول: وادیِ سکردو، اجداد اور ابتدائی نقوش

میری زندگی کا آغاز 24 جون 1971ء کو پاکستان کے انتہائی شمالی اور حسین و جمیل خطے سکردو (گلگت بلتستان) میں ہوا۔ یہ قدرت کا شاہکار علاقہ جہاں پہاڑوں کی ہیبت، بہتے جھرنوں کی خوبصورتی، جھیلوں کا سکون اور آبشاروں کا ترنم انسان کو فطرت کے قریب کر دیتا ہے۔ انہی پہاڑوں کے دامن میں، میں نے زندگی کا پہلا سانس لیا۔

بابِ دوم: ریڈیو پاکستان، میرا پہلا مکتب

میری زندگی میں شعور اور آگہی کا دروازہ "ریڈیو پاکستان" کے ذریعے کھلا۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے جب میں محض آٹھ نو سال کا تھا تو سکردو میں ریڈیو پاکستان کی آزمائشی نشریات کا آغاز ہوا۔ میں سکردو کے ان چند خوش نصیب بچوں میں شامل تھا جنہیں ریڈیو پاکستان سکردو میں بچوں کے مشہور پروگرام "چاند تارے" میں شرکت کا موقع ملا۔

بابِ سوم: ننھا صحافی اور قلم کی حرمت

شاید قدرت نے مجھے صحافت اور ادب کے لیے ہی تخلیق کیا تھا، کیونکہ بچپن ہی سے مجھے لکھنے، ڈیزائننگ اور آرٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ تھا۔ میں اسکول کے زمانے میں بزمِ ادب اور ڈراموں کی جان ہوا کرتا تھا۔ میں نے بہت چھوٹی عمر میں روزنامہ نوائے وقت کے بچوں کے رسالے "پھول اور کلیاں" میں لکھنا شروع کر دیا تھا۔

بابِ پنجم: خانہ فرہنگ ایران اور ثقافتی سفارت کاری

اکیسویں صدی کا سورج طلوع ہو رہا تھا اور میری زندگی بھی ایک نئے دور میں داخل ہو رہی تھی۔ شادی کے بعد میں نے "خانہ فرہنگ قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران، لاہور" میں ملازمت اختیار کی۔ یہ میرے کیریئر کا سب سے اہم، یادگار اور طویل باب ہے۔

بابِ ہشتم: نور پروڈکشن اور اسلامی میڈیا

میڈیا کی چکا چوند میں میری سمت کا تعین میرے شفیق استاد ماسٹر بشیر صاحب (سکردو) کی ایک نصیحت نے کیا۔ میں نے "نور پروڈکشن پاکستان" کی بنیاد رکھی۔ میرا مقصد میڈیا کو ہتھیار بنا کر دین کی خدمت کرنا تھا۔

بابِ نہم: نور القرآن - میرا عظیم ترین منصوبہ

"نور القرآن پراجیکٹ" یہ میری زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ، میری محنت کا حاصل اور میری آخرت کا توشہ ہے۔ "نور القرآن" دنیا کا پہلا منفرد ویژول قرآن (Visual Quran) پراجیکٹ ہے۔

(تحریر: حاجی شبیر احمد شگری) ❤️

میڈیا، ریڈیو اور ٹی وی کیریئر

Radio Host

ریڈیو پاکستان سکردو (FM 93)

TV Anchor

سٹار ایشیا (پروگرام رہنما)

Producer

ڈاکومنٹریز و علامہ اقبال سیریل

Journalist

45 سالہ صحافتی تجربہ

خدمات اور کامیابیاں

Media "One Man Army"

  • 45 Years Experience: Scripting, Filming, Editing expert.
  • Start: Journey began at age 8 with Kids Magazine & Radio Pakistan.
  • Skillset: Mastered traditional media to modern AI Technology.

Journalism & Books

  • 300+ Articles & 80+ Editions: Published internationally.
  • Editor: Deputy Editor of Daily Havi, Parchar, Akath.
  • Author of Books: مدینۃ الاہلبیتؑ، انیس النفوس، بوئے بہشت، سکون کی تلاش

Cultural Diplomat

  • Retired as PRO: Cultural Center of Iran (Lahore) - 25 Years.
  • Head of Depts: IT, Website, Audio/Visual & Public Relations.
  • Editor: Magazines 'Shakh-e-Nabat' & 'Iran Shanasi'.

Corporate Strategist

  • Sales Executive: Private Sector Leadership.
  • Marketing Guru: Practical experience in 40+ Cities.
  • Event Organizer: Managed Int'l Seminars & Exhibitions.

Awards & Titles

  • Gold Medal: For Cultural & Literary Services.
  • Peace Ambassador: (امن کا سفیر) & Harmony Promoter.
  • Representative: First Rep of Astan Quds Razavi in Pakistan.
  • Media Excellence Award: 2025 (Lahore).

میرا مقصد

دین، تہذیب اور انسانیت کی خدمت کے ذریعے عالمی امن اور بھائی چارے کا فروغ دینا۔ میڈیا، قلم اور تصویری فن کو اسلام اور انسانیت کی ترقی کے لیے استعمال کرنا۔ "نور القرآن" کا نور ہر دل تک پہنچانا۔