مَاشَاءَ اللّٰہُ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
Profile

صدائے غازیؑ ایوارڈ

حاجی شبیر احمد شگری ۔ اعزاز یافتہ خادم و محافظ حرم حضرت عباس علمدار علیہ السلام

صدائے غازی صفحے پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

میں رب کریم کی عنایات کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ بالخصوص ان عنایات کا جو دنیا میں بہت کم خوش نصیبوں کو نصیب ہوتی ہیں۔ ویسےتو گولڈ میڈل سمیت بے شمار دیگر ایوارڈز اور اعزازات رب کی مہربانی سے عطا ہوئے لیکن دو بڑے اہم اعزازات میری زندگی کا حاصل ہیں جو نہ صرف اس دنیا میں بلکہ دوسری دنیا میں بھی ان شااللہ کام دیں گے۔ 2011 میں خادم امام رضا علیہ السلام کا اعزاز پانے کے بعد 2024 میں حرم غازی عباس علیہ السلام کا تمغہ 'صدائے غازی' اور محافظ حرم کے اعزاز نے میری زندگی میں خیر و برکات کا راستہ کھول دیا۔ اور رب کی رحمتیں برسنے لگیں۔ میں اس قابل تو نہیں لیکن اللہ کی ان محبوب ہستیوں نے جو مجھ پر عنایات کی ہیں اس کا حق تو شاید ادا نہیں کرسکتا لیکن کوشش یہی ہے کہ رب کریم کی محبوب اوران پاک ہستیوں سمیت محمد و آل محمد کی تعلیمات پر جو کچھ ممکن ہو کام کرسکوں۔اور غازی باوفا کے ساتھ عملی طور پر وفا نبھا سکوں۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ مجھے ان نیک مقاصد میں کامیاب و کامران فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

حاجی شبیر احمد شگری

صدائے غازی ایوارڈ

حاجی شبیر احمد شگری کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز صرف میرے لئے نہیں میرے چاہنے والوں کے لئے بھی اعزاز اور خوشی ھے جو ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں۔ میں اس موقع پر مولا غازی عباس علمدار علیہ السلام اور امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف کی جانب سے اس عطیہ پر شکر گزار ھوں۔ رب کریم کی عنایات پر لاکھوں کروڑوں شکر بجا لاتا ھوں۔اللہ پاک مجھے اس ذمہ داری کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس انتہائی اہم اعزاز کے حاصل کرنے پر مختلف اداروں اور حلقہ احباب کی جانب سے حاجی شبیر احمد شگری کو مبارکبادی کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

خصوصی خبر

"حاجی شبیر احمد شگری کو خادم اور محافظ حرم حضرت عباس علمدار ھونے کا اعزاز حاصل ہوا."

حاجی شبیر احمد شگری کو خادم امام رضا علیہ السلام کے بعد اب خادم حرم حضرت عباس علمدار ھونے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔حرم حضرت غازی عباس علیہ السلام (کربلا) کی جانب سے خادم حرم غازی عباس علیہ السلام کے اعزاز کےطور پر حاجی شبیر احمد شگری کو فرھنگی خدمات پر خصوصی تمغہ (صدائے غازی) عطا ھوا۔ یہ اعزاز انھیں جشن ولادت امام زمانہ (عج)کے موقع پر عطا ہوا ہے۔ جشن ولادت حضرت صاحب الزمان (عج) کے موقع پرحجت الاسلام والمسلمین محمد عباس الحسینی صاحب نےاپنے ہاتھوں سے انھیں یہ تمغہ پہنایا۔ یہ تمغہ حرم عباس علیہ السلام کے حرم میں مخصوص خادم اور محافظ کو پہنایا جاتا ھے۔ جو مومنین کے لئے بہت بڑا تمغہ اور اعزاز ھوتا ھے۔

حجت الاسلام والمسلمین محمد عباس الحسینی کا حال ہی میں انتقال ہوا اللہ پاک مرحوم کو دینی خدمات کے عوض جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین

اعزاز کی تصاویر

Award Ceremony
Award Ceremony
Award Ceremony
Award Ceremony
Award Ceremony
Award Ceremony
Award Ceremony
Award Ceremony

گیلری

Gallery
Gallery
Gallery
Gallery
Gallery
Gallery

میڈیا کوریج اور اخبارات

Media Coverage
Media Coverage
Media Coverage
Media Coverage
Media Coverage
Media Coverage

روح پرور مناظر اور زیارات

ضریح مبارک غازی عباس علیہ السلام
زیارت حرم غازی عباس علیہ السلام
زیارت غازی عباس علیہ السلام
حرم غازی عباس علیہ السلام
نہر فرات
وہ مقام جہاں غازی عباس ؑ کا پہلا بازو شہید کیا گیا
وہ مقام جہاں غازی عباس ؑ کا دوسرا بازو شہید کیا گیا
خیمہ گاہ حسینی
بین الحرمین۔ کربلا
حرم غازی عباس علیہ السلام کی ایک مجلس
ضریح مبارک حضرت غازی عباس علیہ السلام کا ایک منظر
ضریح مبارک حضرت غازی عباس علیہ السلام کا منظر